پاکستان جرائم

تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی حالت تشویشناک

تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی حالت تشویشناک

لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی حالت تشویشناک ہوگئی ۔چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عرفان ملک کے مطابق رضوانہ کی دوبارہ برونکواسکوپی کی ہے ، رضوانہ کے بائیں ، پھیپھڑے میں دوبارہ انفیکشن ہوگیا تھا۔ڈاکٹر عرفان ملک کا کہنا ہے کہ برونکو اسکوپی کے ذریعے انفیکشن کو صاف کردیاگیا ہے گذشتہ رو ز بھی دونوں پھیپھڑوں کی صفائی کی گئی تھی ۔ڈاکٹر کے مطابق رضوانہ کے ایک پھیپھڑے میں خون کے کلاٹ اور دوسر ے میں انفکیشن تھا ، رضوانہ انتہائی کمزور ہوچکی ہے مزید برونکو اسکوپی کرانے کی ہمت نہیں ۔ڈاکٹر عرفان ملک کے مطابق پھیپھڑے میں انفکیشن کے باعث رضوانہ کو سانس لینے میں دشواریٰ ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image