ترکش انٹیلی جنس فورسز نے شام میں کارروائی کرتے ہوئے ، داعش کے سربراہ ابو الحسین القریشی کو ہلاک کردیاترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انٹیلی جنس فورسز نے داعش کے سربراہ کو شام میں آپریشن کے دوران ہلاک کردیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے سربراہ کیخلاف کارروائی شام کے علاقے جنداریس میں کی گئی ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی قومی انٹیلی جنس تنظیم کافی عرصے سے داعش کے سربراہ ابوالحسن الحسینی القریشی کا تعاقب کررہی تھی ۔شام کے مقامی اور سکیورٹی نے بتایا کہ کارروائی شمالی شام کے قصبہ جنداریس میں کی گئی یہ علاقہ ترکیہ کے حمایت یافتہ باغی گروپ کے زیر کنٹرول ہے ۔
Leave feedback about this