بینکنگ عدالت کے فیصلے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ریلیف دیدیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

بینکنگ عدالت کے فیصلے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ریلیف دیدیا

پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ ججز پرحملوں کا واحد مقصد الیکشن سے فرار ہے، عمران خان

پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ ججز پرحملوں کا واحد مقصد الیکشن سے فرار ہے، عمران خان

اسلام آباد: بینکنگ عدالت کی جانب سے عمران خان کی درخواست ضمانت سے متعلق فیصلے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف دے دیا۔سابق وزیراعظم عمران خان کی بینکنگ کورٹ کے جج کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بینکنگ کورٹ کو 22فروری تک عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے روک دیا، جس کے نتیجے میں عمران خان کی بینکنگ کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کا خطرہ عارضی طور پر ٹل گیا۔جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے مو?قف اختیار کیا کہ 17 اکتوبر کو عبوری ضمانت حاصل کی گئی، وزیر آباد کا واقعہ 3نومبر کو ہوا۔ واقعے کے بعد 6 بار اور واقعے سے پہلے 2 بار استثنا کی درخواست کی گئی۔

Exit mobile version