لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست پر دورانِ سماعت عدم حاضری پر عدالتی کارروائی کل تک ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج ہونے کے بعد عمران خان کے وکیل نے لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار عدالت پیش نہیں ہوا، عدالت نے درخواست گزرا کو پیش ہونے کا موقع بھی دیا اور سوا آٹھ بجے دوبارہ درخواست گزرا کے وکیل نے مہلت مانگی۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ جب تک عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوتے ان کی درخواست منظور نہیں کی جا سکتی۔ بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا فیصلہ پیشی سے مشروط کردیا

سپریم کورٹ کا فیصلہ، عمران خان کا 4 مارچ سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان