راولپنڈی: شعبہ تعلقات عامہ پاک فوج (آئی ایس پی آر)کے مطابق 20 اور 22 نومبر کے درمیان سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کیے، آپریشن کے دوران ضلع آواران میں فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ہوئے ، دہشت گردوں میں دو ہائی ویلیو ٹارگٹ نیاز عرف گھمن اور ظریف عرف شاہ جہاں شامل ہیں۔ ضلع ڈیرہ بگٹی اور ضلع کیچ میں بھی ایک، ایک دہشتگرد مارا گیا، دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن اور ترقی کے خلاف سازشیں ناکام بنانے کا عزم کررکھا ہے۔
صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سونارٹی فورسز نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 4 دہشتگردوں کو بہادری سے جہنم واصل کیا، دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن و امان خراب کرنے، ترقی کا سفر متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ملک دشمن عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی کے خلاف فورسز کی کارروائیاں لائقِ تحسین ہیں۔
وزیراعظم نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں نے آواران، ڈیرا بگٹی اور کیچ کے اضلاع میں 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، آواران میں 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے، انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہے۔
تازہ ترین
بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 خارجی ہلاک
- by web_desk
- نومبر 22, 2024
- 0 Comments
- 50 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this