پاکستان موسم

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، مزید 2 افراد جاں بحق

بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے تباہی ، مزید 2 افراد جاں بحق ـ

صوبے میں  بارشوں  سے اب  تک 166 افراد  جاں بحق ، 75 افراد زخمی مجموعی طور  پر صوبے بھر میں 15 ہزار 337 مکانات کو نقصان  پہنچاـ

بلوچستان  کے مختلف علاقوں  میں  ریلیف  سرگرمیاں  جاری، پی ڈی ایم اے ریلیف سرگرمیوں  میں  انتظامیہ پاک  فوج ، بحریہ اور ایف سی  کے اہلکار شامل

بلوچستان میں گزشتہ 2 ماہ  سے مون  سون  کی  جاری بارشوں نے تباہی مچا دی ۔ بارشوں سے اب تک 166 افراد جاں بحق جبکہ 75 افراد زخمی  ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے حکام  کے مطابق  بارشوں  سے اب  تک  مجموعی طور  پر صوبے بھر میں 15 ہزار 337 مکانات  کو نقصان  پہنچا  ہے ۔ بارشوں سے 23 ہزار 13 مال  مویشی   مارے گئے ہیں ، 2 لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی  فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا  ہے۔

پی ڈی ایم اے  کے مطابق  بلوچستان کے مختلف علاقوں  میں ریلیف  کی  سرگرمیاں جاری  ہیں ، ریلیف کی سرگرمیوں  میں انتظامیہ  پاک فوج ، بحریہ  اور ایف سی کے اہلکار حصہ  لے  رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image