بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مغربی ہواﺅں کے داخل ہونے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا خضدار کے علاقے آڑنجی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواﺅں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ضلع کیچ ، پنجگور ، اورملحقہ علاقوں میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا ۔کیچ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں کیساتھ موصلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی تحصیل تربت میں بارش کے بعد کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تربت میں بارش کی وجہ کلاﺅڈ برسٹ ہونا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ ودیگر علاقوں میں بارش کا امکان اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔
Leave feedback about this