کھیل

‘بدقسمتی سے نہیں جیت سکے’، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ کے لیے میچ کا اہم لمحہ کیا تھا؟

'بدقسمتی سے نہیں جیت سکے'، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ کے لیے میچ کا اہم لمحہ کیا تھا؟

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ پہلی گیند پر رضوان کا کیچ ڈراپ بھی اہم لمحہ تھا، فاسٹ بولر نسیم۔ بدقسمتی سے شاہ شروع میں کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔

میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ حالات سخت تھے اور بلے باز شروع میں پریشان تھے لیکن آخری لمحات میں شاداب خان کا 18 رنز کا اوور ہمیں مہنگا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ جورڈن کاکس اور سلمان آغا کی بدولت ہم کھیل میں واپس آئے، ان کی شراکت نے ہدف مقرر کیا، ہم کھیل کو آخری گیند تک لے گئے، بدقسمتی سے ہم جیت نہیں سکے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی تھی۔

پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے اسلام آباد کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

اسلام آباد کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز
ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آغا سلمان نے 52 اور جارڈن کاکس نے 41 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ اعظم خان نے 13، شاداب خان نے 11 رنز، کولن منرو نے 8 اور ایلکس ہیلز نے 2 رنز بنائے۔

عماد وسیم صفر، فہیم اشرف 1 اور نسیم شاہ 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو پوری ٹیم 20 اوورز میں 144 رنز بنا سکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور عباس آفریدی نے 3، 3، اسامہ میر نے 2 اور ڈیوڈ ولی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز کی اننگز
145 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے آخری اوور میں حاصل کر لیا، رضا ہینڈرکس نے 58 اور محمد رضوان نے 43 رنز بنائے۔ یاسر خان 8، خوشدل شاہ 3 اور ڈیوڈ ملن صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عماد وسیم، ٹائمل ملز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کی ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری جیت ہے، وہ پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image