پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی عز ت کیلئے خاموش ہوں ، شہریار آفریدی

بانی پی ٹی آئی کی عز ت کیلئے خاموش ہوں ، شہریار آفریدی

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عزت اور پارٹی کے اتحاد کے لیے خاموش ہوں۔پشاور میں پارٹی معاملات پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کچھ چیزیں ایسی ہو رہی ہیں جن پر چپ رہوں تو بہتر ہے۔شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ جس کرب سے گزر رہا ہوں بتا نہیں سکتا مگر پارٹی کے ضابطہ اخلاق کو اپنانا چاہیے، کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر خاموش رہے تو وہ کرمنل خاموشی کہلائی گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صحیح وقت آنے کا انتظار کر رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی سے ملنے کا انتظار ہے، 24 مئی کو بھی مجھے ملنے نہیں دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہت ہو گیا، اگر ہم مخلص ہیں تو ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی یقینی بنانی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image