عوامی نیشنل پارٹی رہنما امل ولی خان نے کہا ہے کہ سیاست میں لٹیرے زیادہ اور نظریاتی لوگ کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحانزیب کے قتل پر ہر پختون غمزدہ ہے، ہم سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ہر پختون کے لیے امن چاہتے ہیں۔قبل ازیں چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے عقلمند نہیں۔