سپریم کورٹ 5 اور 8 فروری کو بند رہے گی پاکستان Roze News
پاکستان

سپریم کورٹ 5 اور 8 فروری کو بند رہے گی

سپریم کورٹ 5 اور 8 فروری کو بند رہے گی

سپریم کورٹ 5 اور 8 فروری کو بند رہے گی

سپریم کورٹ آف پاکستان پیر 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر اور جمعرات 8 فروری کو انتخابات کے باعث بند رہے گی۔سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 2 بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔منگل اور جمعہ کو پہلا بینچ 2 ججز پر مشتمل ہوگا جبکہ بدھ کو 3 ججز پر مشتمل ہوگا۔بنچ نمبر 1 کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔جسٹس مسرت ہلالی منگل کو بنچ ون میں شامل ہوں گی جبکہ جسٹس جمال مندوخیل جمعہ کو جوائن کریں گے۔بدھ کو جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی چیف جسٹس کے ہمراہ بنچ ون کا حصہ ہوں گے۔منگل کو بنچ نمبر 2 سردار طارق مسعود اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل ہوگا۔بدھ اور جمعہ کو بنچ نمبر 2 میں جسٹس اطہر من اللہ کے ساتھ جسٹس سردار طارق مسعود ہوں گے۔دوسری جانب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کا روسٹر جاری کر دیا گیا۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل بینچ نمبر ایک 9 فروری کو لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔بنچ نمبر 2 میں جسٹس امین الدین اور جسٹس شاہد وحید مقدمات کی سماعت کریں گے۔

Exit mobile version