مولانا نے اپنوں میں ٹکٹیں بانٹ کر سارا خاندان الیکشن میں کھڑا کردیا ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں ، اسد قیصر ۔تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا نے آپس میں ٹکٹیں بانٹ کر پورے خاندان کو الیکشن میں کھڑا کر دیا، مولانا فضل الرحمان اسلام چاہتے ہیں یا اسلام آباد؟اس سے قبل اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ووٹنگ کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کریں گے۔