پاکستان جرائم

بانی پی ٹی آئی و علی امین گنڈاپور کیخلاف اقدام قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج

بانی پی ٹی آئی و علی امین گنڈاپور کیخلاف اقدام قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ حکومت کی شکایت پر نون پولیس اسٹیشن میں ایکشن کلنگ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں اعظم سواتی، عمر ایوب، بیرسٹر سیف، پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل، حفیظ الرحمان ٹیپو سمیت 500 نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبدالحمید کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈا پور کے اقدام پر 500 سے زائد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تحریک انصاف کے بانی اور علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر لاٹھیوں، پتھروں اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا، انہوں نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں اور اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image