اسلام آباد: تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنیوالے بابر اعظم کو پاکستان کیلئے نمایاں کارکردگی دکھانے پر پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جائیگا۔بابر اعظم کو 23 مارچ برواز جمعرات کو یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ستارہ امتیاز دیاجائیگا۔ 28 سالہ بابر یہ اعزاز حاصل کرنیوالے کم عمر ترین کھلاڑی ہونگے۔قومی ٹیم کے کپتان 23 مارچ کو ہونیوالے تقریب کا حصہ ہونگے۔حکومت پاکستان نے گذشتہ برس 14 اگست کو اعلان کیاتھا کہ بابر کو ستارہ امتیاز دیاجائیگا اور اب تقریب کی تاریخ کی تصدیق کردی گئی ہے۔پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنیوالے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔
Leave feedback about this