دنیا

بائیڈن نے زلزلے کے بعد جاپان کو مدد کی پیشکش کی

بائیڈن نے زلزلے کے بعد جاپان کو مدد کی پیشکش کی

امریکی صدر جو بائیڈن نے وسطی جاپان کے اشیکاوا صوبے میں زلزلے کے بعد مدد کی پیشکش کی۔خبر رساں ادارے کے مطابق صدر بائیڈن نے اپنے پیغام میں کہا کہ جاپانی اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ زلزلے کے بعد جاپان کو امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے 400 کلومیٹر دور وسطی صوبے اشیکاوا میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔زلزلے کے باعث درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئیں، سڑکوں پر گہری دراڑیں پڑگئیں اور رہائشی علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی، ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔شیکا ٹاون میں عمارت گرنے سے 1 شخص ہلاک ہوگیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image