تازہ ترین

ایک صوبے کا وزیراعلی دوسرے صوبے پر لشکر کشی کر رہا ہے: عظمی بخاری

پختونخوا عوام نے بھی انتشار، جلا ؤگھیرا ؤکی سیاست کو مسترد کر دیا: عظمی بخاری

لاہور: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ آپ ایک جنگ بنا رہے ہیں خیبرپختونخوا بمقابلہ پنجاب، اس سے فیڈریش کو نقصان ہوگا، آپ ایک صوبے کا وزیراعلی ہو کر دوسرے پر لشکر کشی کرنے آ رہے ہیں، رانا ثنا اللہ نے درست کہا کہ یہ پاکستان کو کسی حادثے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ گورنر راج کی حمایتی نہیں ہوں، کے پی میں دہشتگردی کی آگ لگی ہوئی ہے، روز دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں لیکن نیرو بنسی بجا رہا ہے، یہ ٹانگوں پر ٹانگیں رکھ کر سستی سی اداکاری کرتے ہیں۔ ہمارا کیس مخصوص شخصیت سے متعلق نہیں، 2 مہینے ہوگئے مجھے کیا ریلیف ملا ہے اور ویڈیو ہٹائی بھی نہیں گئی، یہ فتنہ ملک سے باہر سے آپریٹ کیا جاتا ہے، پہلے فیز میں ان کے آئی ڈی بلاک ہوئی اور اب ان کی جائیداد کو قبضہ میں لیا جائے گا۔خیبرپختونخوا کے بچوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپس ہونے چاہئیں، آپ نے ان کو پولیس کے ساتھ لڑنے پر لگا دیا ہے۔ منظم تحریک چلا کر لوگوں کی عزت اور ناموس پر حملے کئے جاتے ہیں، سوشل میڈیا کو شتر بے مہار کی طرح نہیں چھوڑا جا سکتا، اگر سوشل میڈیا کسی ضابطے کے تحت نہیں آتا تو اسے بند ہوجانا چاہیے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image