مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر ظلم کرنے والا ہر کردار اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، دہشت گرد جماعت کو سیاسی جماعت کا انتخابی نشان نہیں مل سکتا۔اوکاڑہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مجھے اوکاڑہ سے انتخابی مہم شروع کرنے کا کہا، 8 فروری کو اوکاڑہ میں شیر دھاڑے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بدلہ نہیں لیا، قدرت نے سو موٹو نوٹس لیا، وہ بزدل جوتے چھوڑ کر استعفیٰ لے کر بھاگے، قدرت کی لاٹھی خاموش ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ظالم کے عدالتی احاطے سے نکل کر بھاگنے کے مناظر دیکھ کر نواز شریف جو سچے ہیں وہ ڈٹے ہوئے ہیں۔

Leave feedback about this