ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج چنئی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہونگے ، دونوں کپتانوں نے اسے ہائی پروفائل مقابلہ قرار دیا ہے ۔پاکستان نے چار میچوں میں صرف ایک کامیابی چین کیخلاف حاصل کی ہے ۔ملائیشیا کیخلاف اسے ناکامی جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا کیخلاف اس کا میچ برابر رہاتھا۔بھارت نے چار میں سے تین یچوں میں چین ، ملائیشیا اور جنوبی کوریا کیخلاف فتح حاصل کی ہے ، جبکہ جاپان سے میچ برابر کھیلا پاکستانی کپتان عمر بھٹہ نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ میچ میں کوئی دباﺅ نہیں ہوگا، ہم آل آﺅٹ ہوکر کھیلیں گے ، کھلاڑی پرجو ش ہیں ، یہ سخت میچ ہوگا۔
ادارتی پسند
ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ، پاک بھارت ٹاکر ا آج ہوگا
- by web_desk
- اگست 9, 2023
- 0 Comments
- 871 Views
- 1 سال ago
Leave feedback about this