دنیا

ایران میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم، 6 افراد جاں بحق، 9 زخمی

ایران میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے معمولات زندگی درہم برہم کردئیے، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے6 افرادجاں بحق،9 زخمی ہو گئے۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق تہران میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 6 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے، جبکہ 14 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، تاہم ریسکیو حکام کو پانی اور کیچڑ کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث محکمہ موسمیات نے عوام کو دریاؤں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے