نئی دہلی:ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ اور پیرس اولمپکس کے سلور میڈلسٹ بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کا حالیہ انٹرویو میں کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی دیو ہیکل تھرو سے میں دباو میں آگیا تھا، تھرو دیکھ کر میرے اوسان خطا ہو گئے تھے۔ اولمپکس میں مقابلہ بہت سخت تھا، ارشد ندیم نے اس کے بعد اچھی تھرو کر دی، میری تھرو بھی اچھی رہی تھی اس کے بعد کیا ہوا پتا نہیں، وہ کہتے ہیں ناکہ جوش کے ساتھ ہوش بھی رکھنا چاہیے۔ پہلی تھرو ایتھلیٹ کے مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتی ہے، میری پہلی تھرو اچھی تھی لیکن میرا فاول ہو گیا، میں نے نئے ٹریک پر فاول سے بچنے کے لیے ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ اس دن میں جوش میں تھا اور بہت زیادہ غصہ تھا کہ مجھے کچھ کرنا ہے لیکن اس دوران تکنیکی چیزیں چھوٹ گئیں۔
Leave feedback about this