آئی ایم ایف سے ایک روز قبل ہوئے معاہدے کے اثرات آج بھی امریکی ڈالر پر نظر آرہے ہیں ۔انٹر بینک میں آج ڈالر مزید سستا ہو اہے ۔انٹر بینک میں ڈالر 88 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ۔گذشتہ روز کا روبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 62 پیسے کا تھا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج آغاز میں ہی کاروبار کا مثبت رجحان نظر آرہا ہے ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 102 پوائنٹس کے اضافے سے 57 ہزار 499 پر آگیا۔ گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سو انڈیکس 57 ہزار 397 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
معیشت و تجارت
انٹر بینک میں ڈالر سستا ، 286 روپے 50 پیسے کا ہوگیا
- by web_desk
- نومبر 17, 2023
- 0 Comments
- 432 Views
- 12 مہینے ago
Leave feedback about this