لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہائی کا حکم دے دیا۔
عدالت نے رہائی سے قبل ہدایت کی کہ محمد علی مرزا دو ضمانتی مچلکوں کے ذریعے کل 10 لاکھ روپے جمع کرائیں، ہر مچلکے کی مالیت 5 لاکھ روپے ہوگی۔
مقدمے کی سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی، جنہوں نے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی منظوری کا فیصلہ سنایا۔
انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف جہلم میں مقدمہ درج ہے۔
پولیس کے مطابق یہ مقدمہ ایک شہری کی درخواست پر تھانہ سٹی میں درج کیا گیاجس میں پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (PECA) ایکٹ اور 295-سی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
