پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج میں تاخیر امیدواروں میں بے چینی کا سبب بن رہی ہے۔انتخابی نتائج میں تاخیر پر بیان دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی نتائج فوری جاری کرنے کی یقین بنائے۔انہوں نے کہاکہ تاخیر سے نتائج کے اجراء سے پورا انتخابی عمل بلاجواز متنازعہ بن سکتا ہے۔دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ فارم11اور12فراہم نہیں کیے جارہے،کچھ ڈپٹی کمشنر نتائج دینے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آر او نے نتائج کا اعلان نہیں کیا تو شہر بھر میں دھرنے ہوں گے۔
ادارتی پسند
انتخابی نتائج میں تاخیر امیدواروں میں بے چینی کا سبب بن رہی ہے،سعید غنی
- by Rozenews
- جنوری 16, 2023
- 0 Comments
- 1031 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this