امریکا کے ایک شادی شدہ جوڑے کے یہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے اس خاندان میں 130 سال سے زائد عرصے بعد یہ خوشی آئی ہے شادی شدہ جوڑے نے دو ہفتے قبل آڈری نامی بچی کو اپنی زندگی میں خوش آمد ید کہا یہ بچی 1885 کے بعد اپنے والد کے خاندان میں پیدا ہونیوالی پہلی بچی ہے ۔بچی کے والد اینڈ ریو کلاک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کیلئے بہت بڑا سرپرائز تھا بچی کی والدہ کیرولین کلارک نے کہا کہ ان کے شوہر نے ابتدا میں شادی سے پہلے بتایا تاھ کہ ان کے یہاں کافی وقت سے لڑکی کی پیدائش نہیں ہوئی تو مجھے یقین نہیں آیا، کیرولین کلارک نے کہاکہ میں نے اپنے خاوند کے ماہ باپ سے بھی اس حوالے سے پوچھا تھا توانہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے خاندان میں براہ راست کوئی بچی پیدا نہیں ہوئی ۔
Leave feedback about this