لاس اینجلس:امریکا سے تعلق ر کھنے والی ماڈل آربونی گیبریل نے عالمی مقابلہ حسن2022-2023کا تائج اپنے سرپر سجا لیا۔امریکہ کے شہر نیو اورلینز میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں دنیا بھر سے74حسیناؤں نے شرکت کی۔یہ مقابلہ کئی روز تک جاری رہا جس میں جیوری نے قواعد واضوابط کے مطابق مس یونیورس کا اعلان کیا۔جیوری نے آخری مرحلے میں 16حسیناؤں کا انتخاب کیا جن میں پورٹوریکو،ایشلے کیریو،ہیٹی،میڈلین،فیلیزر،آسٹریلیا،مونیک ریلی،ڈومینیکن ریپبلک ودیگر تھیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گیبریل نے یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس سے گریجویشن کی ہے ان کے لئے فیشن ڈیزائن اہم ہے وہ فی الحال ایک ماحول دوست فیشن ڈیزائنر اور ماڈل کے طورپر سرگرم ہے۔
انٹرٹینمنٹ
امریکی حسینہ آربونی گیبریل نے عالمی مقابلہ حسن کا تاج اپنے سرپر سجالیا
- by Rozenews
- جنوری 16, 2023
- 0 Comments
- 1203 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this