الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔الیکشن کمشنر سندھ نے مانیٹرنگ ٹیم کو ہدایت کی کہ ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے ضلعی مانیٹرنگ افسران کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی ایسٹ، ملیر، میرپور ساکرو، جیکب آباد، لاڑکانہ، تھرپارکر اور سکھر میں انتخابی مہم کے دوران قواعد کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں۔اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوامی راستوں، عوامی پارکوں، سرکاری عمارتوں اور ٹریفک سگنلز سے سائن بورڈز، پینا فلیکس، پوسٹرز اور بینرز ہٹا دیے گئے ہیں۔
Leave feedback about this