اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس6جنوری (بروز جمعہ)کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے معاملے پر بھی6جنوری کو سماعت ہوگی،الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم کیو ایم کو نوٹس جاری کردیا گیا۔اس ضمن میں حکومت سندھ اور جماعت اسلامی کو بھی الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے عمران خان پارٹی صدارت کیس کی تاریخ تبدیل کردی۔الیکشن کمیشن کے مطابق10جنوری کو مقررہ سماعت اب11جنوری کو ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن نے فریقین کو بذریعہ نوٹس آگاہ کردیا۔
Leave feedback about this