تازہ ترین

الیکشن کمشنر سندھ نے کراچی بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں تاخیر کی وجہ بتادی

الیکشن کمشنر سندھ نے کراچی بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں تاخیر کی وجہ بتادی

کراچی:صوبائی الیکشن کمشنر نے سندھ اعجاز انور چوہان نے بلدیاتی الیکشنز کے نتائج میں تاخیر کی وجہ بتادی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز سے نتائج آر اوز کے دفتر پہنچ رہے ہیں،یہ ایک گھمبیر معاملے ہے،ایک یوسی کا رزلٹ بنانے میں وقت لگتا ہے،ہر یوسی کے 4وارڈز ہیں اور اوسط 20پولنگ اسٹیشنز ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک بھی پولنگ سٹیشن کا نتیجہ نہ آئے تو یوسی کانتیجہ مکمل نہیں ہوتا،کمپیوٹر ایکسل پر رزلٹ بن رہا ہے اور دوسری جانب جماعت اسلامی،پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی نے بھی ا لیکشن کے نتائج میں تاخیرمیں سوالات اٹھائے اورجلد رزلٹ جاری کرنے کامطالبہ کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے خدشہ ظاہر کیا کہ نتائج کے تاخیر کے سبب سارا انتخابی عمل متنازع ہوسکتا ہے لٰہذا الیکشن کمیشن جلد از جلد اپنا کام کرے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image