پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ اشنا شاہ اور سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان ایک پیچ پر آ گئے۔کرکٹ کے میدان میں روایتی حریف ٹیم بھارت کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان یوں تو اکثر و بیشتر سوشل میڈیا کا سہارا لے کر قومی کرکٹ ٹیم پر طنز کے نشتر برساتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اکثر پاکستانی معروف شخصیات اور کبھی صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تاہم اب پہلی بار پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے بھارتی سابق کھلاڑی کی حمایت کر دی۔یہ عام خیال ہے کہ بھارتی مسلمان مقبول شخصیات کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لیے اکثر حساس معاملات پر خاموشی اختیار کرنی پڑتی ہے۔حالیہ اسرائیل فلسطین کشیدگی میں بھی بیشتر انتہا پسند بھارتی اسرائیل کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ایسے میں عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے غزہ کے مظلوموں کے لیے آواز بلند کی۔انہوں نے لکھا کہ آئے روز غزہ کے معصوم بچے، خصوصاً 0 سے 10 سال کے بچے اپنی جانیں گنوا رہے ہیں اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو باعثِ تشویش ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے مزید لکھا کہ بطور کھلاڑی میں صرف آواز بلند کرسکتا ہوں لیکن یہ ہی وقت ہے جب دنیا بھر کے اعظیم اور امن پسند رہنما متحد ہو کر معصوم بچوں کے اس سمجھ سے بالاتر قتل عام کو روکیں اور جنگ بندی کے لیے اقدامات کریں۔
انٹرٹینمنٹ
اشنا شاہ اور عرفان پٹھان ایک پیچ پر آ گئے
- by Rozenews
- نومبر 4, 2023
- 0 Comments
- 456 Views
- 1 سال ago
Leave feedback about this