اسرائیل نے شام کے ہوائی اڈے پر میزائل داغ دیے غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شام کے شہر حلب کے ائیر پورٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تنصیبات کو نقصان پہنچا اور مالی نقصان ہوا۔ شامی وزارت دفاع کے مطابق یہ حملہ رواں ماہ میں دوسری بار کیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے بحیرہ روم کے اوپر پرویاز کرتے ہوئے شام کی سب سے بڑے شہر حلب اور اس کے تجارتی مرکز کی طرف میزائل داغے حملے میں کسی کے ذخمی ہونے یا جاتی نقصان کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
Leave feedback about this