غزہ میں اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی فوج نے ہسپتال پر تازہ حملے میں پانچ سو سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ، فلسطینی صدر محمود عباس نے واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے تجاوز کرگئی ۔شہدا ءمیں ایک ہزار سے زیادہ خواتین 940 سے زیادہ بچے شامل ہیں ۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک 116 سے زائد طبی مراکز کو نشانہ بنایا جاچکا ، 50 ہزار حاملہ خواتین کی بھی ہسپتالوں تک رسائی بند ہوگئی ہے ۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود ہسپتال کو نشانہ بنایا جس میں چھ سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ،متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے اور اموات میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے ۔
Leave feedback about this