اسرایلی ریزرو فورس کا میجر عدی شانی غزہ کے شمال میں حماس سے جھڑپ میں ہلاک ہوگیا۔اسرائیلی فوج نے خان یونس میں حماس کے رہنما یحی سنوار کے خالی مکان کا محاصر ہ کیاہے ۔دوسری جانب اسرائیی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ خان یونس شہر پر اسرائیلی فوج کا قبضہ ہے ۔اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارا کام یحیی سنوار تک پہنچنا اور اسے ختم کرنا ہے ۔علاوہ ازیں اسرائیل نے حماس کے 11 میں سے پانچ اہم کمانڈرز کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔

Leave feedback about this