کراچی:پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔روز نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا،ملاقات میں وفاقی وزیر امین الحق،صادق افتخار،ڈاکٹر عاصم اور سینٹر سلیم مانڈی والا بھی موجود تھے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی حکومت میں ہم سب کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں اور یہی ہماری کامیابی ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیو ایم حکومت میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔
Leave feedback about this