پاکستان تازہ ترین

آستانہ: وزیراعظم کی قازق صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر قاسم ژومارت توکایف سے ملاقات کی، قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں سربراہان نے دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دل چسپی کے امور پر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِاعظم شہباز شریف ایشیا میں اعتماد سازی کے اقدامات پر ہونے والے سربراہی اجلاس (سیکا) میں شرکت کے لیے قازقستان پہنچے تھے۔

ایک روز قبل ہی وزیرِ اعظم نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی تھی، بعد ازاں شہباز شریف نے قازقستان کے صدر کے عشائیے اور ثقافتی پروگرام میں شرکت کی۔

آستانہ میں آج وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس سے خطاب کیا، سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیرِاعظم نے بیلاروس کے صدر اور ویتنام کی نائب صدر سے غیر رسمی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزا یوف سے بھی ملاقات کریں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image