تازہ ترین

آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس: جسٹس نعیم اختر افغان بنچ میں شامل

آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس: جسٹس نعیم اختر افغان بنچ میں شامل

اسلام آباد:پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس صبح 9 بجے سپریم کورٹ میں ہوا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین خان جسٹس منصور علی شاہ کا انتظار کرتے رہے تاہم جسٹس منصور علی شاہ کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے اور نہ کوئی پیغام بھیجا۔ججز کمیٹی نے 63 اے کی تشریح کے معاملے پر نیا بنچ تشکیل دے دیا ہے جس میں جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان کو 5 رکنی بنچ میں شامل کیا گیا ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کا نام تجویز کیا تاہم جسٹس منصور کے کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر جسٹس نعیم اختر کو بنچ میں شامل کر لیا گیا۔بینچ میںجسٹس نعیم اختر افغان کی شمولیت سے سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ مکمل ہوگیا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم بھی بنچ میں شامل ہیں، لارجر بنچ ساڑھے 11 بجے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی سماعت کرے گا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image