راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں۔ شعبہ تعلقات عامہ پاک فوج(آئی ایس پی آر)کے مطابق دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے، علاقائی استحکام کانفرنس رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ہو رہی ہے۔ آرمی چیف ابھرتا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل کے عنوان پر کلیدی خطاب کریں گے۔
کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے ہر سال منعقد ہوتی ہے، علاقائی استحکام کانفرنس پاک برطانیہ فوجی سطح پر بات چیت کا اہم پلیٹ فارم ہے، عالمی منظر نامے میں تیزی سے تبدیلی پر موجودہ کانفرنس خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔
دورے کے پہلے دن آرمی چیف سید عاصم منیر کو شاہی ہارس گارڈز پریڈ گرانڈ میں شاندار استقبالیہ دیا گیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف کو انتہائی شاندار انداز میں سلامی پیش کی۔
تازہ ترین
آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کرینگے
- by web_desk
- فروری 19, 2025
- 0 Comments
- 185 Views
- 2 مہینے ago

Leave feedback about this