دنیا

یو این جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس ، ترکیہ نے مسئلہ کشمیر اُٹھادیا

یو این جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس ، ترکیہ نے مسئلہ کشمیر اُٹھادیا

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں عالمی رہنماﺅں سے خطاب کے دوران ایک بار پھر پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر اُٹھادیا۔اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردواں نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کئے جائیں ، اس سے جنوبی ایشیا میں معاشی استحکام آئیگا، امن اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ مسئلہ کشمیر کے حل اور وہاں منصفانہ اور دیرپا امن کے قیام کیلئے دونوں ممالک کی جانب سے اُٹھائے جانیوالے ہر اقدام کی حمایت کریگا، انہوں نے پاکستان اور بھارت کی بات چیت کے دوران ثالثی کاکردار ادا کرنے کی بھی حمایت کی ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image