پاکستان تازہ ترین

ہزارہ ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ،20 افراد جاں بحق ، 40 سے زائد زخمی

ہزارہ ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ،20 افراد جاں بحق ، 40 سے زائد زخمی

نواب شاہ میں سرہاریریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنڈی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں جس کے باعث 20افراد جاں بحق جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع پر ایمبولینسیں و پولیس جائے حادثہ روانہ ہوگیا جبکہ حادثے کے بعد اپ ٹریک دیگر ٹرینوں کیلئے معطل ہوگیا ، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیاجارہاہے ۔حادثہ پیش آنیوالی ہزارہ ایکسپریس میں 1000 سے زیادہ مسافر بک تھے حادثہ سرہاری اسٹیشن کے ایڈوانس سگنل کے قریب پیش آیا۔ ریلیف ٹرین اور روہڑی سے حادثے کی طرف نکل چکی ہیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image