گورنر سندھ کا رات گئے جناح اسپتال کا دورہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رات گئے جناح اسپتال کے ایمرجنسی روم کا دورہ کیا اور بے روزگاری کے باعث زہر کھانے والے شخص سے ملاقات کی۔اس موقع پر گورنر سندھ نے شہری کو روزگار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔گورنر سندھ نے جناح اسپتال میں سائبر نائف کا بھی دورہ کیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال کے سائبر نائف میں جدید سہولیات کے ساتھ مریضوں کا مفت علاج قابل ستائش ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایمرجنسی وارڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
Leave feedback about this