لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پیسے لیکر اور سفارش کی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے تو ٹیم آگے کیسے جائے گی؟ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ جب بھی آپ کو میری ضرورت ہو گی میں حاضر ہوں، گراس روٹ لیول پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔
محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کیساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے جو بلے بازوں کیساتھ انکی تکینک پر کام کر سکیں اور سیکھا سکیں۔سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آتا ہمارے سٹارز کو پاکستانی ٹیم کیساتھ ہی کیوں کوچنگ یا عہدوں کی ضرورت ہے؟
کھیل
کھلاڑیوں کو سفارش اور پیسے لیکر کھلایا جاتا ہے: شاہد آفریدی
- by web_desk
- مارچ 12, 2025
- 0 Comments
- 12 Views
- 4 گھنٹے ago

Leave feedback about this