کراچی:اورنگی ٹاؤن میں قائم گھر کے اندر آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے چھے افراد جھلس گئے۔ہمارے نمائندے کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقہ منصور نگر سیکٹر ساڑھے گیارہ گلی نمبر دو میں قائم گھر کے اندر آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخموں کی تالب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔ایس ایچ او اقبال مارکیٹ امین مغل نے بتایا کہ بشیر نامی شخص کے گھر میں اہلخانہ نے سردی سے بچنے کے لئے چولہا جلایا ہوا تھا۔اس دوران قریب رکھی ہوئی پٹرول کی بوتل گری جس کی وجہ سے فوری آگ بھڑک اٹھی اور قریب رکھی ہوئی چارپائی سمیت دیگر سامان میں آگ بھڑک اٹھی۔
ادارتی پسند
کراچی:گھر میں آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے6افراد جھلس گئے،ایک جاں بحق
- by Rozenews
- جنوری 25, 2023
- 0 Comments
- 893 Views
- 3 سال ago

Leave feedback about this