کراچی:صوبائی وزیر اطلاعات ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہر قائد میں جلد سستی الیکٹرک ٹیکسی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے تحت کراچی میں جلد الیکٹرک ٹیکسی سروس کا آغاز کیا جائے گا جس کی تکنیکی منظوری آج ایک اجلاس میں دے دی جائے۔انہوں نے کہا کہ نجی ٹیکسی سروس کے مقابلے میں الیکٹرک ٹیکسی سروس سستی،محفوظ اور آرام دہ ہوگی،الیکٹرک ٹیکسی سروس کا کرایہ2سو سے5سو تک کا ہوگا اور یہ دو فیز میں لا رہے ہیں جس میں پنک سروس اور دوسری بلیو سروس شامل ہے۔
ادارتی پسند
کراچی:جلد سستی الیکٹرک ٹیکسی سروس کا آغاز کیاجائے گا،صوبائی وزیر اطلاعات
- by Rozenews
- دسمبر 21, 2022
- 0 Comments
- 937 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this