تازہ ترین

کراچی میں مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی میں مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی، ایم کیو ایم پاکستان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی کے ضلع کیماڑی این اے 242 کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی این اے 242 کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال این اے 242 سے پارٹی کے امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کراچی کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں جب کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مصطفیٰ کمال نے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔2018 کے انتخابات میں شہباز شریف اس حلقے سے دوسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ گزشتہ الیکشن میں ایم کیو ایم چوتھے نمبر پر رہی تھی

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image