اسلام آباد: امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ اورپاکستان روپے کی قدر میں کمی جاری ہے، آض کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر آٹھ پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے پچاس پیسے کا ہوگیا۔گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 42 پیسے پربند ہوا تھا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رحجان دیکھنے میں آرہاہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 226 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 467 پر آگیا، گذشتہ روز سو انڈیکس 41ہزار 694 پوائنٹس پر بند ہواتھا۔

Leave feedback about this