چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز شمال مغربی چین کی ووشی کاو¿نٹی کا پہاڑی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی۔چینی زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد 40 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔اطلاعات کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں سے ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا ہے، محکمہ ریلوے نے 27 ٹرینیں روک دی ہیں۔دوسری جانب ازبکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جہاں زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
Leave feedback about this