تازہ ترین

چنیوٹ: 50 افراد کا قاتل ساتھی سمیت قتل

چنیوٹ: 50 افراد کا قاتل ساتھی سمیت قتل

کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے چنیوٹ میں مقابلے میں 50 افراد کے قاتل کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر چنیوٹ کے علاقے میں کی گئی، دہشت گرد غضنفر ندیم کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد غضنفر ندیم فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں بھی ملوث تھا، غضنفر ندیم مذہبی منافرت پر مبنی دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا، دہشت گرد فیصل آباد میں 11 بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشت گرد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ اور ٹارگٹ کلنگ بھی کی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image