پاکستان

چمن میں تاریخی پیکج کا اعلان اسی ہفتے ہوگا، نگراں وزیر اطلاعات

چمن میں تاریخی پیکج کا اعلان اسی ہفتے ہوگا، نگراں وزیر اطلاعات

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن میں لوگوں کے روزگار اور تجارت کے فروغ اور ترقی کیلئے تاریخی پیکج کا اعلان اسی ہفتے ہوگا۔نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چمن میں معاشی صورتحال کے پیش نظر وفاقی اور بلوچستان حکومت ایک خصوصی پیکج کااعلان کریگی انہوں نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو بہت زیادہ احساس ہے کہ چمن میں معاشی صورتحال خراب ہے ۔جان اچکزئی نے یہ بھی کہا ہے کہ چمن میں لوگ کافی متاثر ہیں ان کیلئے روزگار اور رزق کمانا مشکل ہوگیا ہے ۔ معیشت پر کافی زیادہ منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image