سرگودھا:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماں کی عدم حاضری پر سانحہ 9 مئی کے مقدمہ کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر، خاتون رہنما عالیہ حمزہ اور دیگر کارکن عدالت میں پیش ہوئے۔
عمر ایوب خان اور پی ٹی آئی رہمنا صنم جاوید عدالت میں پیش نہ ہوئے، پی ٹی آئی ایم این اے شفقت عباس ایڈووکیٹ نے عمر ایوب اور صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست میڈیکل رپورٹ کیساتھ عدالت میں جمع کروائی۔عدالت کا آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔
تازہ ترین
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی عدم حاضری پر 9 مئی مقدمات کی سماعت ملتوی
- by web_desk
- دسمبر 13, 2024
- 0 Comments
- 188 Views
- 11 مہینے ago

Leave feedback about this