تازہ ترین

پی ٹی آئی کی35خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لیگی،فضل الرحمن

دو صوبے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں ایسے میں کیا انتخابات ہوسکتے ہیں؟ فضل الرحمان

پشاور:جماعت علماء اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 35اراکین قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ا لیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی۔پشاور میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم ان 35نشستوں پر الیکشن میں حصہ نہیں لے گی جن کے سپیکر نے تحریک انصاف کے استعفے منظور کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن میں حصہ کیوں نہیں لے گی اسکی وجہ بعد میں بتائیں گے۔واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسد عمر،پرویز خٹک،مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے35اراکین کے استعفے منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی مذکورہ اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image