لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل فائنل کال اور انقلاب ڈے تھا،آپ نے پنجاب کے حالات دیکھ لیے، پنجاب اور لاہور میں لوگ کال پر لبیک کہتے باہر نظر نہیں آئے، کل آخری کال پر صرف 80 لوگ پورے پنجاب سے باہر نکلے، خیبرپختونخوا والوں کی ابھی تک آنکھ نہیں کھلی، خیبرپختونخوا والا انقلاب ابھی تک پڑا سو رہا ہے۔ پچھلی کال پر پھر بھی 250بندا نکل آیا تھا، لاہور اور پنجاب کے عوام کا میں شکریہ ادا کروں
،بار بار فتنے کی کال کو مسترد کرکے عام آدمی کی طرف سے وزیراعلی کو سپورٹ ملتی ہے،کل بشری بی بی کو فساد مارچ کو لیڈ کرتے اور خطاب کرتے سنا، بشری بی بی نے کہا ہم نے بانی پی ٹی آئی کو چھڑا کر لانا ہے، کل وہ ٹرک پر موجود تھیں یہ پتا نہیں کیسی شریعت ہے، عدالت جانا ہوتو وہ کہتی ہیں نامحرم کے ساتھ نہیں جاسکتی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی فائنل کال پٹ گئی، پنجاب سے صرف 80 لوگ باہر نکلے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔جب بشری بی بی خطاب کیلئے آئیں شاید اس وقت انقلاب سونے چلا گیا تھا، یہ بے عزت ہی کرایا ہے کہ بشری بی بی کو 4بندوں کے سامنے نکالا، علیمہ باجی کا دور دور تک کوئی پتا نہیں، علیمہ باجی کی خیریت دریافت کرنا چاہ رہی تھی کہ وہ کہاں ہیں، ہمارے پرامن مجاہدین نیکل کھنہ پل پر 6پولیس اہلکاروں اور وین کو تباہ کیا۔
Leave feedback about this